ایک ہفتہ کے دوران 12 سبزیوں‘ 2 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 12 سبزیوں، دو پھلوں اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو آلو کی قیمت ایک روپے اضافے سے 15 روپے ، ٹماٹر 10 روپے اضافے سے 48 روپے، بند گوبھی 6 روپے اضافے سے 18 روپے، ٹینڈیاں 5 روپے اضافے سے 29 روپے، گھیا کدو 4 روپے اضافے سے 32 روپے ، مٹر3 روپے اضافے سے 59 روپے، شلجم ایک روپے اضافے سے 9 روپے، مولی ایک روپے اضافے سے 10 روپے، میتھی 2 روپے اضافے سے 32 روپے، مونگرے 10 روپے اضافے سے 74 روپے، چھولیا 2 روپے اضافے سے 20روپے، اروی 5 روپے اضافے سے 54روپے ہو گئی جبکہ ایک سیب کالا کولو پہاڑی کی قیمت 15 روپے اضافے سے 114 روپے، ایک کلو انار بدانہ کی قیمت 5 روپے اضافے سے 229 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپے اضافہ سے 66 روپے ہو گئی۔