مرکنٹائل ایکسچینج: ایک ہفتہ میں سونا، چاندی کی قیمتیں کم ہوئیں

مئی 05, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونے، چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 47310 روپے سے کم ہو کر 47300 روپے، ایک اونس سونا 1485.5 ڈالر سے کم ہو کر 1469.2 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 26.025 ڈالر سے کم ہو کر 24.039 ڈالر ہو گئی۔ جبکہ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 90.98 ڈالر سے بڑھ کر 95.48 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں