مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے قوم کو دوبارہ بے وقوف نہیں بنا سکتے: اورنگ زیب برکی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 121 اورنگ زیب برکی نے کہا ہے کہ مشکلات پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران علاقہ میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے قوم کو دوبارہ بے وقوف نہیں بنا سکتے۔