حقوق غضب کر نیوالے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں : ثروت اعجاز
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت محض نعرے بازی کا نام نہیں، جمہوریت عوام کو حقوق مہیا کرنے، جان ومال کے تحفظ کا نام ہے، ماضی میں جن لوگوں نے عوام کے حقوق غصب کئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی ایک کارنامہ انجام نہیں دیا وہ آج عوام کے پاس کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں، عوام سے جھوٹے وعدے کرنیوالوں کے احتساب کاوقت آگیاہے، عوام اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے ووٹ سے ایسے افراد کو آگے لائیں جو ملک کو بھنور سے نکال کر آگے کی طرف لےجاسکیں، ان خےالات کا اظہار انہوں نے مغل پورہ میںانتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔