پیر جماعت علی شاہ کا عرس 8 مئی کو شروع ہو گا پیر ظفر شاہ سجاد نشین علی پور سیداں صدارت کرینگے
علی پور سیداں (پ ر) امیر ملت پیر جماعت علی شاہ کا سالانہ عرس مبارک 8 اور 9 مئی کو بعد نماز عصر پیر سید ظفر حسین شاہ سجادہ نشین علی پور سیداں کی زیر نگرانی منعقد ہو گا۔ پیر سید میجر (ر) سجاد حسین گیلانی کی زیر قیادت قافلے چونیاں‘ چھانگا مانگا اور دیگر علاقوں سے 8 مئی کو روانہ ہوں گے۔ عرس مبارک میں بیرون ملک سے بھی وفود شرکت کریں گے۔ سالانہ عرس 10, 11 مئی کو ہوا تھا لیکن الیکشن کے باعث تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ عرس پر لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔