سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی مسلم ٹاﺅن اوورہیڈ برچ سے نیچے جا گری‘ ڈرائیور‘ راہگیر ہلاک
لاہور(اپنے نمائندے سے) سالڈویسٹ منیجمنٹ کی گاڑی بے قابو ہوکر اوورہیڈبریج سے ٹکرانے کے بعد گرگئی جس کے نتیجہ میں راہگیر اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیپلر شدیدزخمی ہو گئے اور ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سالڈویسٹ منیجمنٹ کی گاڑی اوورہیڈبریج کی صفائی کرنے میں مصروف تھی کہ مسلم ٹاﺅن موڑ کے قریب بے قابو ہوکرنیچے جاگری جس کے نتیجہ میں راہگیر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ڈرائیور اور2ہیپلروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیاجہاں پرڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی ہونیوالوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔