سنجھورو میں رشتہ کے تنازعہ، دو سگے بھائیوں سمیت 4 قتل
سنجھورو (نامہ نگار) رشتہ کے تنازعہ پر رند اور جمالی برادری میں تصادم کے دوران 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد قتل ہو گئے‘ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے نزدیک ڈنڈہ موری کے مقام پر رند اور جمالی برادری میں خونی تصادم ہوگیا دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2سگے بھائیوں سمیت 4افراد تاجو جمالی‘ یعقوب جمالی‘ صالح جمالی اور نیاز حسین عرف ناچو رند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
سنجھورو4/قتل