لڑکی قتل کر کے تیزاب پھینک کر نعش جلا دی گئی ‘ زیادتی کا شبہ

مئی 05, 2013

فیروز والا(نامہ نگار) نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک کر لڑکی کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب راہگیروں نے اجنبی خاتون کی جلی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا شبہ ہے۔ مقتولہ کے کپڑے بھی جھلسے ہوئے تھے۔ جبکہ مقتولہ کی عمر 32سال کے قریب لگتی ہے۔ فیکٹری ایریا (کوٹ عبدالمالک) پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں