عمران خان یقینی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: عبدالغفور حیدری
لاہور (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اس لیئے وہ مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں انھیں اپنا انجام نظر آرہا ہے وہ جو چاہتے تھے سب کچھ اس کے بر عکس ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن نے ملک میں امن کے لئے جوکردار ادا کیا ہے وہ تاریخ کا لازوال حصہ ہے اس حوالے سے عمران خان پارلیمنٹ کی متفقہ قرار دادیں پڑھ لیں تو حقیقت سامنے اجائے گی مر کزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان کے بونیر۔چار سدہ اور دیگر مقامات جلسوں میں مو لا نا کے خلاف تقاریر پر تبصرہ کر تے ہوئے مو لا نا حیدری نے کہا کہ عمران خان نے پر ویز مشرف کے حق میں ریلیاں اور نعرے لگائے اسی پر ویز مشرف نے ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے۔