حفاظتی ٹیکے لگانے والے غیر تربیت یافتہ عملہ کو سکولوں میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے: ادیب جاودانی
لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہاہے کہ محکمہ نے ضلع لاہور میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم عطائیوں کے حوالے کر دی ہے اور غیر تربیت یافتہ ان کوالیفائیڈ عملہ جو بچوں کو انجکشن لگا رہا ہے ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غیر تربیت یافتہ سٹاف سے قطعاً انجکشن نہیں لگائیں گے اور ایسے لوگوں کو اپنے سکولوں میں آنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔