قومی یکجہتی کونسل کا پی پی 146 کے امیدوار حافظ زبیر کی حمایت کا اعلان
لاہور (پ ر) قومی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سیاسی کمیٹی کے چیئرمین آفتاب احمد ملک نے متحدہ دینی محاذ کے حلقہ پی پی 146 کے نامزد امیدوار حافظ زبیر معاویہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس کے اتحادی اور فرینڈلی اپوزیشن ملکی تباہی کے برابر کے ذمہ دار ہیں سابق حکمرانوں نے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کے تحفے دیئے ہیں۔