عام انتخابات: محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ داخلہ کے ملازمین کی اتوارکی چھٹی منسوخ
لاہور (سپیشل رپورٹر) عام انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے باعث محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی، محکمہ داخلہ کے سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں آج بروز اتوار کو بھی آفس میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ داخلہ اور الیکشن سیل کے ملازمین کو اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔