الیکشن کمشن ایس پی سٹی گوجرانوالہ کے جانبدارانہ رویے کا نوٹس لے: جماعت اسلامی
لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ترجمان نے 3 مئی کو سید منورحسن کے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے موقع پر ایس پی سٹی کی طرف سے سٹیج پر چڑھ کر کارکنوں کو دھمکیاں دینے، جلسہ گاہ کے تمام داخلی راستوں کو بند کر کے جلسہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش اور بعد ازاں سید منورحسن سمیت مقامی عہدے داروں کے خلاف بلاجواز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے مطالبہ کیاہے کہ ایس پی سٹی کے غیر آئینی اور جانبدارانہ رویے کا فوری نوٹس لے۔