مولانا الیاس گھمن کا جے یو آئی (ف) کی حمایت کا اعلان
لاہور (پ ر) اتحاد اہل سنت کے سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن نے الیکشن میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 مئی کو اتحاد داہل سنت پاکستان کے عہدیداران و کارکن ملک بھر میں انتخابی نشان کتاب پر مہر لگاتے ہوئے جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی و مذہی ووٹ الیکشن میںکسی بھی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔