مکرمی! پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے پہلے اعلان کیا گیا کہ میٹرک کا نصاب تبدیل نہیں کیا جائیگا‘ جب تمام طلبہ و طالبات نے نصابی کتب خرید لیں جس کے مطابق پڑھائی بھی شروع ہو چکی تھی‘ بعد میں پنجاب گورنمنٹ اعلان کیا گیا کہ میٹرک جماعت کی کچھ کتابوں میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ والدین یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں پہلے ہی بچوں کو پڑھانا مشکل ہو رہا ہے‘ اس پر حکومت کی طرف سے بار بار نصاب تبدیل کردیا جاتا ہے‘ جو والدین پر انتہائی بوجھ ثابت ہوتا ہے۔ (بہت سے والدین)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38