چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے مجید نظامی کے گھر جاکر انکی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی
لاہور (خبرنگار خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری گذشتہ روز اپنے صاحبزادے کے ہمراہ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ جناب مجید نظامی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کی اہلیہ اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر رمیزہ مجید نظامی کی والدہ محترمہ ریحانہ مجید نظامی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق سے نوازے۔
افتخار چودھری/ تعزیت
افتخار چودھری/ تعزیت