نو منتخب وزراء مملکت اور مشیروں کے قلمدانوں کو کل قلمدان ملنے کا امکان

Mar 05, 2025 | 15:56

ویب ڈیسک

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزراء مملکت اور مشیروں کے قلمدانوں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور کل نئے کابینہ ارکان کو اپنے قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے مشیر محمد علی کو نجکاری کے قلمدان کا امکان ہے، جبکہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت ملنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت ملنے کا امکان ہے اور ڈاکٹر توقیر کو کابینہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی وزارت سونپی جا سکتی ہے۔مزید برآں حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت، رضا حیات ہراج کو پارلیمانی امور کی وزارت اور خالد مگسی کو وزارت آبی وسائل ملنے کا امکان ہے۔پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت ملنے کی توقع ہے، جب کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ شیزہ فاطمہ کو وزارت آئی ٹی ملنے کی توقع بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گیارہ وزراء مملکت کو مختلف وزارتوں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔یہ تقرریاں کل وزیر اعظم کی طرف سے منظوری کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کی جائیں گی۔

مزیدخبریں