لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور شہر سے بادامی باغ سے معصوم جنگلی پرندوں کی غیر قانونی سمگلنگ اور کاروبار میں ملوث چار ارکان سُرغنہ سمیت گرفتار کر کے اُن کے غیر قانونی قبضہ سے 3ہزار سے زائد جنگلی پرندے برآمد کر لئے گئے۔ لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف لاہور ریجن نے خفیہ اطلاع پر جنگلی پرندوں کی غیر قانونی سمگلنگ او ر کاروبار میں ملوث رضا نامی ڈیلر کے گودام واقع بادامی باغ میں چھاپہ مار کر 4ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اُن کے غیر قانونی قبضہ سے 3ہزار کے لگ بھگ برڈ ز گھریلو چڑیاں ، ممولے اور کوے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا۔
بادامی باغ سے جنگلی پرندوںکی سمگلنگ میں ملوث4 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار
Mar 05, 2025