گروپ 77 کرونا ویکسینز کو عالمی سطح پر عوامی بھلائی کا اقدام چاہتا ہے: منیر اکرم  

Mar 05, 2022


اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ گروپ آف 77 چاہتا ہے کہ کورونا  ویکسینز  کی    تمام ممالک میں مساوی دستیابی کو یقینی  بنانے کے لئے  اس کو عالمی سطح پر عوامی  بھلائی    کا اقدام تصور کیا   جائے ۔ پاکستان کے سفیر منیر اکرم اقوام متحدہ میں   134ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کے چیئرمین ہیں۔جی 77 کے چیئرمین نے کہا کہ گروپ نے 2022 کے وسط تک دنیا بھر میں کوویڈ-19 کی ویکسینیشن کے حصول کے لیے عالمی ویکسی نیشن پلان کے لیے سیکرٹری جنرل کی تجویز کی حمایت کی، کیونکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی متعدد تجاویز پر وضاحتیں بھی مانگیں۔ سفیر منیر اکرم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے کورونا وائرس سے متعلقہ ہیلتھ ٹیکنالوجیز تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا۔جی77 کے چیئرمین نے عالمی ادارہ صحت کو خاطر خواہ مالی وسائل کے ذریعے مضبوط بنانے کی تجویز کی حمایت کی اور کہاکہ وبائی مرض کے علاوہ ہمیں متعدی اور غیر متعدی امراض دونوں کے لیے مالیات کی فراہمی کے ذریعے صحت کی ٹیکنالوجیز تک رسائی اور مالیات کی فراہمی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ماحولیات کے بارے میںانہوں نے کہا ترقی یافتہ ممالک کو 2050ء تک گلوبل نیٹ زیرو کے حصول میں پیش پیش ہونا چاہئے۔ 

مزیدخبریں