سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔