مخالفین نے عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کی، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مخالفین نے عمران خان کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کی۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ مخالفین نے عمران خان کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کی، کپتان ڈٹ کرپہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ سامنے آیا،قوم سے خطاب میں کپتان نے عوام کا اعتماد حاصل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ پیسے کے زورپرسینیٹ کی ایک سیٹ جیتنے والاکرپٹ ٹولہ تحریک عدم اعتمادسے وزیراعظم کوبلیک میل کرنا چاہتا تھا، کپتان نے حقیقی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خوداسمبلی سے اعتمادکاووٹ لینے کافیصلہ کیا، ہوس اقتدارسے آزاد، سچا،نڈراوربہادرلیڈرروایتی کرپٹ سیاستدانوں کوکسی طورقبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے مقصدکیساتھ اپنامشن جاری رکھے گی۔
کپتان نے حقیقی جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے خود اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ ہوس اقتدار سے آزاد، سچا، نڈر اور بہادر لیڈر روایتی کرپٹ سیاستدانوں کو کسی طور قبول نہیں لیکن تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خدمت کے مقصد کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 5, 2021