اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف عائد کردہ الزامات پر اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں دیگر اراکین الیکشن کمیشن بھی شرکت کریں گے۔
ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وزیراعظم عمران خان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے آج ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں اپوزیشن سمیت الیکشن کمیشن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا تھا۔