یوسف رضا گیلانی کے ٹیوٹر اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس جعلی ہیں: خاندانی ذرائع
ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر اکاونٹس بن گئے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر نئے منظر عام پرآنے والے اکاؤنٹس جعلی ہیں جن سے یوسف رضا گیلانی یا ان کے خاندان کا تعلق نہیں ۔ ٹویٹر پر یوسف رضا گیلانی کے نام سے میسج منصوب کئے گئے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر ان کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔