لڑائی جھگڑے‘ نفسیاتی مرض 2 افراد نے خودکشی کر لی
اڈا لاڑ‘ دنیا پور (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت ) دو افراد نے خود کشی کر لی ، نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق اڈالاڑ کوٹلہ رحم علی میں محمد فرمان اسلام راجپوت جو کہ بہاولپور بائی پاس ملتان کا رہائشی تھا اور اپنے ڈیری فارم پرخود کو سینہ پر گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خودکشی کی وجہ گھریلو لڑائی جھگڑا تھی مرنے والا شادی شدہ اور 2 بچوں کا والد تھاتاہم تھانہ بستی ملوک چوکی لاڑ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی جبکہ تھانہ صدر دنیاپور کی حدود چک نمبر 356 ڈبلیوبی میں 60 سالہ شخص علی شیر ڈوگر نے اپنے ڈیرے پر پسٹل 30 بور سے اپنی کنپٹی پر فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، متوفی کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ متوفی نفسیاتی مریض تھا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔