شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں :مہر عابد حسین
ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کی زراعت میں ترقی اور معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے مختلف ماڈلز کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے۔ کپاس کی بحالی کیلئے قابل عمل منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے۔ کپاس کی فصل کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی خصوصی کاوش سے تیار کردہ کاٹن کیلنڈر پر عملدرآمد جاری ہے۔ گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت گندم کے نمائشی پلاٹ، تیلداراجناس کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت سورج مکھی کی فصل، سورج مکھی کے نمائشی پلاٹس، کماد کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کماد کی گندم کے ساتھ مخلوط کاشت کے نمائشی پلاٹس شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جامپور صغیر احمد قریشی ، فیلڈ اسسٹنٹ ساجد رحیم اور محمد طاہرکلیم بھی موجود تھے ۔