سٹی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا،مال مسروقہ برآمد

جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی محمد ارشاد جوئیہ نے ایس ایچ او سٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او ملتان کی ہدایت پرسٹی پولیس نے ڈکیتی، نقب زنی اور سرقہ مویشی کرنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے منیر عرف ملکی لڑکا کے چار ساتھیوں پپی لڑکا، اللہ ڈتہ، سجاد گھلو اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5لاکھ80ہزار مالیت کے مویشی، 8موٹرسائیکل ، ایک لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی موبائل فونز، اسلحہ ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ دیگر ساتھیوں بلو حسام، صدیق عرف ڈڈو کو بھی گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔