پسند کی شادی پر رشتہ دارجانی دشمن بن گئے ،تحفظ دیا جائے:شازیہ بی بی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کی رہائشی شازیہ بی بی نے اپنے شوہر شوکت علی کے ہمراہ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت علی سے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے مجھے کسی نے اغواء نہیں کیامیرے والد عاشق حسین کو رنج تھا جس پر مورخہ 28فروری کو انہوں نے میرے دیگر رشتہ داروں ریاض حسین ،ایاز حسین ،عطاء محمد ،لطیف حسین ،حامد حسین ،عاشق حسین کے ہمراہ مجھے راستے میں اغوا ء کرنے کی کوشش کی ۔ میری اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل ہے ۔