پاکستانی آرمی چیف نے گزشتہ روز قطری بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ افغان امن عمل ، پیشہ ورانہ معاملات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہر طرح کے اتار چڑھائو سے بے نیاز رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج ہر آزمائش میں پورے اُترنے والے اپنے دوست برادر اسلامی ملک قطرکے ساتھ سیاسی اقتصادی اور عسکری تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتی ہیں۔ اس وقت بدلتے ہوئے عالمی حالات کی وجہ سے خطے کی صورتحال خاص طور پر افغان امن مذاکراتی عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں نے سیرحاصل مذاکرات کئے اور ان میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا جو خوش آئند ہے۔ اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط اور بہتر ہوں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024