Waqt News
Friday | April 23, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں نہیں تھے: ترجمان دفتر خارجہ
  • ملک سے غربت کا خاتمہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ عمران خان
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان  
  • چین ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ۔چینی سفارتخانہ
  • سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی برقرار

’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

Mar 05, 2021 6:46 AM, March 05, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

کہنے کو تو ’’عورت راج‘‘ آرہا ہے یعنی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عورتیں اپنے حقوق کے مطالبات کے لیے ریلیاں نکالیں گی۔ پھر عورت مارچ کو لے کر ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پر گھمسان کا رن پڑے گا۔  معاشرے کے شیرازہ کو بکھیرنے کی غرض سے شرپسند عناصر متنازعہ پوسٹرز چند خواتین کے ہاتھوں میں تھما دیں گے۔پھر عورت مارچ میں پلے کارڈز پر عوام اپنی عقلی استطاعت کے مطابق اظہار خیال کریں گے۔عجیب و غریب تبصروں کا لا متناہی سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ نتیجتاً جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، کیرئیر بنانے میں مسائل یہ سب بنیادی و حقیقی مسئلے ہیں جن سے توجہ ہٹ جائے ہیں۔ ان حالات میں با شعور طبقہ کے ذہنوں میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ کیا ریپ اور غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام، خواتین کا اغوا،حاملہ خواتین سے کام کی زیادتی،خواتین کو ڈرا دھمکا کر اجرت میں کمی، عوامی مقامات پر خواتین پر قاتلانہ حملوں کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ تیزاب سے متاثرہ خواتین کو کوئی قانونی مدد بھی مل سکے گی۔؟؟؟دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن اس طرح منایا جاتا ہے کہ سوسائٹی کو کمک بخشنے والی خواتین نے کیسے ترقی کی؟ کس طرح آزمائشوں کے باوجود سیسہ پلائی دیوار کی مانند پختہ حوصلوں کے ساتھ کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہوئے اپنے ملک میں اپنا مقام پیدا کیا۔؟ ان اعزازات کے پیچھے کیا کہانی مضمر ہے؟ وغیرہ۔ مگر ہمارے ملک میں طویل لڑائی ہی رہ گئی ہے جو کہ قطعاً نتیجہ خیز نہیں۔ باہمی چپقلش میں خواتین کے بنیادی مطالبات دھندلا سے گئے ہیں۔ خواتین کا عالمی دن ضرور اور بالضرور منانا چاہیئے کیونکہ یہی وہ مخصوص دن ہے جس میں خواتین اپنے حقوق یقینی بنانے کے لیے نعرہ بلند کر سکتی ہیں۔ انتہائی اہم بات یہ ہے کہ 2018 سے اس دن کے حوالے سے جو قبیح تھیم اور کلچر پروان چڑھ رہا ہے اس میں ازسر نو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ بہت سارے لوگوں کی رائے تو یہ ہے کہ عورت مارچ پر پابندی عائد کر دی جائے لیکن ہائی کورٹ کے احکام کے مطابق آئین و قانون کے مطابق کسی کو ریلی یا مارچ سے روکا نہیں جا سکتا۔ 

 پنڈی بھٹیاں: بازاروں میں موٹر سائیکل سواروں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا

قارئین آپ سوچ رہے ہونگے کہ انتشار سے بچنے کے لیے کیا راستہ اختیار کیا جائے؟ میرے نزدیک اصل خرابی کی جڑ پلے کارڈز ہیں جو سراسر منافرت پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ ان کارڈز کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے'' مردوں سے نفرت ''کا دن منایا جا رہا ہو۔ پلے کارڈز کی زبان ذومعنی ہونے کے باعث معاشرتی بے چینی کروٹ لے رہی ہے۔ پوسٹرز کے حوالے سے مختصراً بات یہ ہے کہ پوسٹرز،پلے کارڈز کی زبان شائستہ ہونی چاہیئے۔ ایسا نہ ہو کہ بات صرف اور صرف پوسٹرز کی ہوتی رہے اور حقیقی مدعا یعنی خواتین کے مسائل پر بات پیچھے رہ جائے۔ عورت مارچ کی پہلی تھیم تشدد کا خاتمہ ہونی چاہیے۔ عورت مارچ ریلی ایسی بامقصد ہو جن میں واضح ہو کہ ’’ہمارے مطالبات کیا ہیں؟‘‘سچ تو یہ ہے پاکستانی معاشرے میں انتہا پسندی بہت بڑھ گئی ہے۔ قانونی نظام میں بے شمار پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ ایسا رواج ترتیب پا چکا ہے جس کے سامنے اکثر و بیشتر قوانین بے بس ہیں۔ مرد جرم کرکے بھی آزاد ہیں اور متاثرہ خواتین بے قصور ہوتے ہوئے بھی قصوروار ! بے بس خواتین یہ کہہ سکتی ہیں کہ ’’ناحق ہم مجبوروں پر یہ تہمت ہے مختاری کی۔‘‘ جو خاتون اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتی ہے اسے ہمیشہ کے لیے خاموش کروا دیا جاتا ہے۔بدقسمتی سے ایک معاشرتی المیہ یہ بھی ہے کہ خواتین کے لیے کیٹ واک کرنا سہل ہے لیکن عزت کی روٹی کمانا مشکل۔ 65 فیصد خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ ورکنگ پلیس یا دفاتر میں مخصوص سوچ کے حامل افراد کو اگنور کرنے کی پاداش میں مرد ملازمین خواتین کے خلاف خاموش اتحاد کر لیتے ہیں پھر انہیں نیچا دکھانے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔اگر پروپیگنڈہ کامیاب نہ ہو تو کردار کشی کرتے ہوئے بدچلنی کا لیبل چسپاں کر دیا جاتا ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دفاتر میں موجود اینٹی ہراسمنٹ سیلز محض شو پیس ہیں۔اگر ملک میں ہراسانی کے خلاف قانون ہے تو عمل درآمد کیوں نہیں ہوتا؟خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم اور دھوکہ دہی کے مقدمات کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرکے انہیں نشان عبرت بنادیا جائے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پریشان کن بات یہ ہے کہ خواتین کے حقوق کی بات کرتے کرتے اب مردوں کے ساتھ گھریلو امور سے متعلق تنازعات کی صورت میں مناظرات کی قطار لگ گئی ہے۔ ذرا سوچیئے ! خواتین اگر گھرہستی سے جی چرائیں گی اور مرد حضرات ذریعہ معاش کی صعوبتوں کی ذمہ داری سے بے پرواہی برتیں گے تو معاشرہ کی بنیاد ہی ہل جائے گی۔بلاشبہ مردوعورت دونوں ہی تہذیب کے معمار ہیں تو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا فائدہ؟-

حافظ آباد:عامر وسیم سندھو کاضیا ء اﷲبخاری کو نظریاتی کونسل کا ممبر نامزد کئے جانے پر مبارکباد 

دنیا کے تمام معاملات بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں نہ کہ کیچڑ اچھالنے سے۔ خواتین سے التماس ہے کہ وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن پر عزت و وقار کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوں کیونکہ ہمارامقام اور وقار ہی قوم کا فخر ہے۔ایسے امور سے اجتناب کریں جو سمجھ سے بالاتر ہوں اور قوام عالم میں بے عزتی کا باعث ہوں۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

تابندہ خالد


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
  • کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

    Apr 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کا خاص خیال رکھا ...

    Jan 14, 2021 | 22:46
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں نہیں تھے: ترجمان دفتر خارجہ

    Apr 22, 2021 | 22:56
  • ملک سے غربت کا خاتمہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ عمران خان

    Apr 22, 2021 | 22:36
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی ...

    Apr 22, 2021 | 22:06
  • چین ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے ۔چینی سفارتخانہ

    Apr 22, 2021 | 21:53
  • سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان ...

    Apr 22, 2021 | 21:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 22, 2021
  • ابصار عالم پر حملہ

    Apr 22, 2021
  • ٹی وی نامہ…     الحمرا         2

    Apr 21, 2021
  • حکومتی رویہ مفاہمانہ اپوزیشن کا جار حانہ تھا

    Apr 21, 2021
  • چینی کا مسئلہ کچھ دو کچھ لو!!!!!

    Apr 21, 2021
  • 1

    وزیراعظم کا مسلم دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم انکی عملیت پسندی کا مظہر ہے

  • 2

    سی پیک خطے کی تقدیر بدل دیگا

  • 3

    مقبوضہ کشمیر : مظالم میں مزید اضافہ

  • 4

    اتحاد امت کیلئے اقبال کی تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

  • 5

    شوکت ترین معیشت کو ٹریک پر لانے اور بیرونی قرضوں سے نجات کا باعث بن سکتے ہیں

  • 1

    جمعرات‘9 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  22؍ اپریل2021ء 

  • 2

    منگل  ‘7 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  20؍ اپریل2021ء 

  • 3

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • 5

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم کی جہد مسلسل

    Apr 22, 2021
  • سی پیک اور ملکی معیشت

    Apr 22, 2021
  • مافیاز حکومتی شکنجوں میں

    Apr 22, 2021
  • عقیدہ ختم نبوت ﷺ ۔اسلام کی بنیاد

    Apr 22, 2021
  • صرف قرضے نہیں بڑھ رہے

    Apr 22, 2021
  • وہ جو بچھڑ گئے ہم سے 

    Apr 22, 2021
  • شوکت ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت 

    Apr 22, 2021
  • پابندی لگ گئی، اب کیا ہو گا؟

    Apr 22, 2021
  • احترام رمضان غیرمسلموں کی نظر میں!

    Apr 22, 2021
  • کیا  اداکار محمد علی کا گھر  پاکستان کا قومی ...

    Apr 22, 2021
  • 1

    مہنگائی کا عفریت اور طاقتور مافیاز

  • 2

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

  • 3

    ون ویلنگ اور حادثات

  • 4

    میٹر کی ننگی تاریں حادثہ کا پیش خیمہ

  • 5

    گٹروں کی بندش

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ اور روحانیت 

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۵)

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۴)

  • 4

    جنت کی نعمتیں

  • 5

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۳)

  • 1

    اہلیت

  • 2

    ہم کوئی ایسا نظام

  • 3

    ہمیں ہر روز سبق

  • 4

    دوست

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    حیرت کدہ

  • 2

    جہاد اگر جوع 

  • 3

    مسلمانوں کا علمی ورثہ

  • 4

    مقام

  • 5

    جہاد کرنا

منتخب
  • 1

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 2

    وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ 

  • 3

    ابصار عالم پر حملہ

  • 4

    خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں 

  • 5

    ڈاکٹرز نسخے پر دوائی کا نام لکھنے کے بجائے فارمولا لکھنے کے پابند، نوٹی فکیشن جاری

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    قاضی فائزعیسی کیس: ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

  • 2

    امریکا میں سزائے موت کے قاتل کی زہریلے ٹیکے کی بجائے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت کی ...

  • 3

    ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین کے استعمال میں اہم پیشرفت

  • 4

    انڈونیشیا کی آبدوز مشقوں کے دوران 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئی، تلاش جاری

  • 5

    بھارتی قانونی ماہرین کا پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group