میپکونے پرائیویٹ کالونی کو غیر قانونی بجلی کی فراہمی پکڑلی
ملتان(نیوز رپورٹر )سب ڈویژنل آفیسر میپکو واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن ملتان نے نواب پور کے علاقہ بستی شریف پورہ میں پرائیویٹ کالونی کو غیر قانونی طور پر بجلی کی فراہمی پکڑلی جبکہ ایگزیکٹو انجینئر میپکو موسیٰ پاک ڈویژن نے ایس ڈی او کی رپورٹ کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے بجائے چپ ساد ھ لی ۔ ایک میپکو آفیسر کی مبینہ سرپرستی کی وجہ سے پولیس اور میپکو حکام کارروائی سے گریزاں ہیں۔