وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وکلا ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وہ آج اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عمران راشد سلہری کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کررہےتھے۔ وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ وکلا قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔وفد نے وزیرخارجہ کو وکلا کودر پیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ملتان میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں توسیع کی درخواست کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024