ڈسکہ روڈ پر سدرہ بدرہ سٹاپ پر تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر و ڈمپر کے نیچے آکر دو محنت کش حامد رضا اور قاسم حسین جاں بحق ہوگئے ، عینی شاہدین کے مطابق جامکے چیمہ کا 29 سالہ حامد رضا اور آلومہار کا بیس سالہ قسم حسین موٹرسائیکل پر آرہے تھے اور سدرہ بدرہ سٹاپ پر دوسری جانب سے آنے والی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں کچل دیااور دوسری ڈمپر گاڑی بھی ان کے اوپر سے گزری جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور حادثے کے ذمہ دار دونوں ڈرائیورز ٹریکٹرٹرالی و ڈمپر گاڑی موقع سے فرارہوگئے،پولیس نے نعشیں ڈیڈ ہاﺅس سیالکوٹ منتقل کردیںاور فرار ڈرائیوروں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے جاری رہے -
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38