اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل پیریز ڈی کوئیار اپنے آبائی وطن پیرو میں ایک سو سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پیرو ریڈیو نے پیریز ڈی کوئیار کے بیٹے فرانسسکو پیریز ڈی کوئیار کے حوالہ سے بتایا کہ ان کے والد ایک ہفتہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی میت کو تدفین سے قبل کچھ دیر کے لئے پیرو کی وزارت خارجہ میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیریز ڈی کوئیار عراق ایران جنگ اور ایل سلواڈور میں خانہ جنگی کے وقت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تھے وہ 1981 سے لے کر1991 تک عالمی ادارہ کے سربراہ رہے ۔ اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹیرس نے19 جنوری کو پیریز ڈی کوئیار کی 100 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام جاری کیا تھا اور اپنے ٹویٹ میں پیریز ڈی کوئیار کے عالمی امور میں کردار اور کامیابیوں پر ان سے اظہار تشکر بھی کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38