عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا پھر مہنگا

Mar 05, 2020 | 12:05

ویب ڈیسک

عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1638 ڈالر پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1950 روپے اور 1671 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 80 ہزار 675 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں