کراچی میں سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد زخمی ہوگئے جبکہ گلستان جوہر سے لڑکی سمیت 14 افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پی آئی بی میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر عابد شاہ زخمی ہوگئے جو کہ ایڈیشنل ایس ایچ او لیاقت آباد تعینات ہیں۔ واقعے کے وقت وہ موٹرسائیکل پر گلشن معمار میں واقع اپنے گھر جارہے تھے۔ عابد شاہ کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر پی آئی بی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 45 گھروں کی تلاشی لی۔ جس کے دوران 80 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 2 میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔اس دوران لڑکی سمیت 14 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38