متحدہ عرب امارات نے چین میں کرونا کے باعث پھنسے 215 شہریوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ ان شہریوں کو چین میں کرونا سے متاثرہ علاقے سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی طیارے کے ذریعے ابو ظبی لایا گیا۔ امارات، چین میں پھنسے دیگر غیر ملکیوں اور اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے چین سے واپس لائے گئے شہریوں کے لیے دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا ۔ چین سے آنے والے احمد ورقیہ اور یاسر وجدان کو بھیجے گئے پیغامات میں ابو ظبی کے ولی عہد نےان کے ساتھ گہری ہمدردی اور شفقت کا اظہار کیا ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری طور پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ چین سے لائے گئے شہریوں کو 14 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ابو ظبی کے ولی عہد نے کہا کہ وہ چین سے لائے گئے شہریوں کے معاملے کو وہ ذاتی طور پر خود ہی دیکھیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38