کرونا کی وجہ سے اٹلی میں تعلیمی نظام ٹھپ ہونے کا خدشہ

کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں بڑی تعداد میں شہریوں کے متاثر ہونے کے بعد ملک بھرمیں تعلیمی نظام کے درہم برہم ہونے جا رہا ہے۔اطالوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے یورپ میں کرونا وائرس کے بدترین پھیلاو پر قابو پانے کی تازہ ترین کوششوں میں15 مارچ تک ملک بھر میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اطالوی وزیر تعلیم لوسیا آزولینا نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔جبکہ فٹبال میچ بھی اسٹیڈیم کے دروازے بند کرکے تمائشیوں کے بغیر منعقد ہوں گے. وزیر تعلیم کا تبصرہ وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس کے بعد سامنے آئے ۔اطالوی حکومت نے تقریبا 10 روز قبل ملک کے شمال میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالج بند کردیئے تھے۔ حکومت کے تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود کرونا پھیلتا چلا گیا۔ اب تک اٹلی میں کرونا کے باعث 79 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ 2500 افراد اس وقت کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔