پاکستان نے کرونا وائرس کے پھیلائو سے نمٹنے کیلئے ایران کو اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔
یہ پیشکش وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران میں اس وباء کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔دونوں رہنمائوں نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے خلاف مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اس کے مظالم اجاگر کرنے پر ایرانی وزیرخارجہ کو سراہا۔