پاک بحریہ کی جانب سے پیر کی رات بھارتی آبدوز کو در اندازی سے روکنے اور اسکا رخ موڑنے پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری نے پاکستان کی بحریہ فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ایک اور بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اور اسے پاکستانی حدود سے واپس بھیج کر بھارتی جنگی جنون کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر جنگی جنون طاری ہو چکاہے لیکن مودی حکومت جان لے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور مودی کو کوئی سمجھائے کہ اسے پاکستانی میں در اندزی پر منہ کی کھانا پڑے گی۔ ڈاکٹر شریں مزاری نے کہاکہ پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے اور پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک قوت ہے اور اسکی امن کی کوششوں کو اسکی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ڈاکٹر شریں مزاری کا کہنا تھا کہ مودی کا جنگی جنون اور پاگل پن بھارت کے لیے خود کشی ثابت ہو گا۔ مودی کے ہوتے ہوئے بھارت کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن قابل عمل نہیں ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اس خطے کے امن کو تباہ نہ کرے۔ پاکستان امن چاہتا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38