بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائے گا:اسد مجید خان
امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا ہے کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا جب کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے۔امریکا میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا، بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائے گا جبکہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو۔پاکستانی سفیرنے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جبکہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں۔