صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے جسے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران محاذ آرائی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی گئی۔
رات اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت لاہور کے زیراہتمام عشائیے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔صدر نے سفارتکاروں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے تذویراتی محل وقوع ماحول دوست تجارتی پالیسیوں اور سیاحت کی صنعت کے لئے موجود امکانات سے آگاہ کریں۔