بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر نیزہ پیر' پانڈو' خنجر منور' بٹل اور باگ سر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان کی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج انتہائی چوکس اور مستعد ہیں۔