گھوٹکی ضمنی انتخابات:پی پی کا امیدوار عبدالباری48ہزار ووٹ لے کر کامیاب
گھوٹکی حلقہ پی ایس 7میر پور ماتھیلوکے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تمام 164پولنگ اسٹیشنز سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی 48ہزار 114ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالمالک 36ہزار 987ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے یوں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار 11ہزار 127ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے ۔