مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں6 کشمیریوں کی شہادت کے بعد کشیدگی برقرار, پوری وادی میں مکمل ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ جاری
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے لگام بھارتی فوج کی بے رحمانہ کارروائیاں نہ رک سکیں، سفاک فوجیوں نے سوپور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، اسی علاقے میں تین مزید کشمیریوں کو بھی شہید کیا گیا، بھارتی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے بعد کشمیریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، مظاہروں کا سلسلہ شروع گیا، کئی علاقوں میں مظاہروں کے دوران کشمیریوں اور بھارتی فوج میں زبردست جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملیں
بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ بس نہیں کیا اور وادی میں کوفیو لگا دیا، مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے، بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے سات مارچ کو بھی وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔