چین نے آئندہ سال کے لئے دفاعی بجٹ کی مد میں 10کھرب یوان سے زیادہ کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم گذشتہ برس سے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلان بیجنگ میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔ چین نے آئندہ سال کے لیے اپنی شرح نمو کا ہدف بھی 6.5 فیصد مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم نے دفاعی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کو پتھر کی مانند مضبوط ہونا چاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38