پنجاب ڈرگ ترمیمی ایکٹ 2017 کے متفقہ مسودے کی عدم منظوری کے معاملے پر صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری۔پنجاب میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں میڈیکل اسٹورز بند پڑے ہیں جب کہ بوہڑ بازار اور مال روڈ پر احتجاجی کیمپ نصب کردیے گئے ہیں۔مرکزی صدر ارشد اعوان کا کہنا ہے کہ متفقہ مسودہ مئی 2017 سے حکومت پنجاب کے پاس سرد خانے میں پڑا ہے، رانا ثنااللہ و دیگر وزرا نے ترمیمی ایکٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کا وعدہ کیا تھا تاہم شٹرڈان ہڑتال کے دوران حکومت کو 3روز کی مہلت دیں گے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔شٹر ڈان ہڑتال کے باعث فارمیسی ایسوسی ایشن، میڈیکل اسٹورز اور ہومیو اسٹورز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول میں پریشانی کاسامنا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38