’’گھریلو مسائل اور بیروزگاری منشیات کا استعمال بڑھنے کی وجوہات ہیں‘‘ کمالیہ میں سیمینار
جکھڑ (نامہ نگار)منشیات فروشی، دہشت گردی سے بڑا مسئلہ ہے۔ منشیات کے استعمال کی بڑی وجوہات میں گھریلو مسائل اور بے روز گاری سرفہرست ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی ہال کمالیہ میں مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے زیر اہتمام انسداد منشیات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بے روز گاری اور تعلیم کی کمی جیسے مسائل منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ بن رہے ہیں جس کے لئے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ایک سماجی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردارادا کرنا پڑے گی یونین کونسلزکی سطح پرانسداد منشیات کمیٹی کے قیام سے اس کی روک تھام میں کمی لائی جا سکتی ہے سیمینار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ حافظ محمد نجیب نے کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کمالیہ عاطف معراج ، صدر مرکزی انجمن تاجران کمالیہ عمرفاروق لدھیانوی ،ایڈوکیٹ عبدالرحمن ڈوگر،مولانا لطف اللہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کیلئے اپنی تجاویز دیں۔