پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو سڑکوں پر لے آئیگا: رانا علی رضا
جکھڑ(نامہ نگار)مہنگائی کا طوفان عوام کو سڑکوں پر لے آئے گاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کھلی عوام دشمنی ہے حکمرانوں کے ملکی ترقی کے دعوے جھوٹ اور بے ایمانی پر مبنی ہیں حکومت اضافہ واپس لیکر عوام پر رحم کرے نااہل حکومت کے ظالمانہ اقدام سے مہنگائی و گرانی کا طوفان آئیگا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما رانا علی رضا خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔