نواز شریف کو ایوان سے نکالا جا سکتا ہے دلوں سے نہیں،ڈاکٹر درشن
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی اکثریت سے کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک بارپھر ثابت ہوگیا کہ میاں نوازشریف کو اعلیٰ ایوانوں سے تونکالاجاسکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا ،لود ھرا ںکے ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب نمائندوں نے اپنے قائد کے اشارے پر مسلم لیگ(ن) کے شیروں کو سینیٹر منتخب کرکے جہاں میاں نوازشریف سے محبت کاعملی ثبوت دیا ہے وہیں سازشی عناصر کوبھی نوشتہ دیوار پڑھا دی ہے کہ ان کی تمام ترسازشی کوششوںکے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) متحد ہے اور رہے گی۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میں پنجاب اور اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ سے آزاد امیدوار جن کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت حاصل تھی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور قائمقام صدر میاں شہبازشریف کی مثبت پالیسیوں سے مسلم لیگ(ن) ہر محاذ پر کامیاب ہو رہی ہے آنے والا دور بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔