نومنتخب سینیٹر پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے،چاند بی بی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد سے چیئرپرسن یوسی35 اور ویمن اسلام آ باد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ممبر چاند بی بی نے کامیاب سینیٹر کو مبارک باددی اور کہاکہ نومنتخب سینیٹر اپنی علم و دانش مندی سے پاکستان کو ترقی کی انتہائی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شفاف جمہوریت کی منزل سیاسی عمل پر ناروا پابندیوں اور ریمورٹ کنٹرول کے استعمال سے نہیں مل سکتی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سینٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ہیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ کرکے پری پول ریگنگ کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ہرآزاد امیدوار میاں نوازشریف کا سپاہی ہے،ووٹرز نے میاںنوازشریف کے نامزدسینیٹرزکو ووٹ دے کر ثابت کردیاکہ میاں نوازشریف کسی عہدے کے خواہش مند نہیں،سیاست کی ڈوریاں میاں نوازشریف کے ہاتھ میں ہیں،وہ سیاست کے بے تاج باشادہ ہیں جبکہ انہیں کیک میکر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے اور ہم ان پر یقین اور اعتماد کرتے ہیں۔